گھر پر دھاوا بول کر خواتین سے بدتمیزی کی،سونا بھی چوری کیا : شہری نے ڈی آئی جی آپریشنز کو درخواست دے دی
لاہور (کرائم رپورٹر) سمن آباد کے رہائشی جاوید نے کارروائی کیلئے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور دفتر درخواست دے دی۔ متاثرہ شہری نے تھانہ سمن آباد کے اے ایس آئی سمیت 12 اہلکاروں کیخلاف درخواست دی۔ درخواست گزار نے الزام لگایا کہ پولیس اہلکار انٹرنیٹ کیبل کے کاروبار پر حریف پارٹی کے اکسانے پر ہراساں کر رہے ہیں۔ پولیس اہلکاروں نے گھر پر دھاوا بول کر خواتین سے بدتمیزی کی۔ اے ایس آئی نوید نے گھر میں موجود سونا بھی چوری کیا۔ پولیس اہلکار بلا جرم ایک سال سے ہراساں کر رہے ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا تھا کہ معاملے کی تفتیش جاری ہے، قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔