عمرکوٹ(آئی این پی )عمرکوٹ میں پولیس موبائل میں چرس کی سگریٹ بنانے کے واقعے پر انکوائری رپورٹ طلب کرلی گئی۔تفصیل کے مطابق عمرکوٹ میں پولیس موبائل میں چرس کی سگریٹ بنانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس پر اعلی حکام نے ڈی ایس پی پیتھورو سے واقعے کی 3 روز میں انکوائری رپورٹ طلب کرلی۔