دادو میں سکول جانے والی طالبات سمیت 5 لڑکیاں لاپتہ، آئی جی سندھ کا نوٹس

معصوم بچیوں کی گمشدگی میں ملوث عناصر کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے گا، ایس ایس پی دادو
دادو(آئی این پی )سندھ کے ضلع دادو کے شہر میہڑ میں اسکول جانے والی تین طالبات سمیت مجموعی طور پر پانچ لڑکیوں کی مبینہ گمشدگی کے بعد علاقے میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق تمام واقعات کی تحقیقات جاری ہیں اور مختلف پہلوں سے شواہد اکٹھے کئے جا رہے ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق لاپتہ ہونے والی طالبات میں فاطمہ جانوری، روشنی تیونو اور تنزیلہ پنہور شامل ہیں، جو آٹھویں جماعت کی طالبات اور گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول کی طالبات ہیں