پاکپتن (خصوصی رپورٹ)لاپتہ ہونے والی دو کمسن طالبات مل گئیں، ذرائع کیمطابق نواحی گا ئوں 59 ای بی کی رہائشی تیسری جماعت کی طالبہ اپنی ساتھی طالبہ کیساتھ گزشتہ روز لاپتہ ہو گئی تھی، دونوں پرائیویٹ سکول میں زیر تعلیم ہیں والدین نے تلاش شروع کی نہ ملنے پر پولیس سے رابطہ کیا ڈی پی او پاکپتن جاوید اقبال چڈھر نے فوری نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ کے اندراج اور طالبات کی فوری تلاش کا حکم دیا،ڈی ایس پی سرکل اکبر علی ملک اور ایس ایچ او تھانہ سٹی افضل جتوئی نے سیف سٹی کیمروں کی مدد سے انکی تلاش شروع کی، دونوں طالبات ساہیوال پہنچ گئیں، پولیس کو 15 کے ذریعے اسکی اطلاع ملی اور پھر پولیس تھانہ سٹی سے رابطہ کیا گیا دونوں طالبات کو بحفاظت واپس لا کر والدین کے حوالے کر دیا گیا۔