حاصل معلومات کی مدد سے 6 سے 13 سال عمر کے120 طلبہ اور 26 اساتذہ شامل
مریکہ انکاری تھا تاہم امریکی تحقیقاتی اداروں کی تحقیق میں ذمہ دار امریکہکو ہی ٹھہرایا گیا
تہران(آئی این پی )ایران پر امریکا اور اسرائیل کے حملوں کے پہلے روز میناب کے گرلز پرائمری اسکول میں شہید ہونے والے 152 افراد کی شناخت کر لی گئی۔ امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق 28 فروری کو امریکا اور اسرائیل نے ایران پر اچانک حملے کیے، شدید بمباری میں میناب کے گرلز پرائمری اسکول کو بھی نشانہ بنایا گیا جہاں معصوم طالبات کی زندگیاں ختم ہوگئی تھیں۔ ابتدائی طور پر امریکا اس حملے کی ذمہ داری قبول کرنے سے انکاری تھا تاہم بعد میں خود امریکی تحقیقاتی اداروں کی تحقیق میں حملوں کا ذمہ دار امریکا کو ہی ٹھہرایا گیا ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مختلف ذرائع سے حاصل معلومات کی مدد سے 6 سے 13 سال عمر کے تمام 120 طلبہ اور 26 اساتذہ کی شناخت کی گئی ہے۔