سینیٹ کمیٹی برائے تفویض شدہ قانون سازی کا اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد ( آن لائن)سینیٹ کمیٹی برائے تفویض شدہ قانون سازی کا اجلاس آج سوموار کو ہوگا۔سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ نوٹس کے مطابق سینیٹ کمیٹی برائے تفویض شدہ قانون سازی کا اجلاس آج سوموار کو چیئرپرسن سینیٹر نسیمہ احسان کی سربراہی میں اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔اجلاس میں کابینہ ڈویڑن کے سیکرٹری کی جانب سے بریفنگ سمیت صوبوں کے درمیان رابطے، آرکائیوز ڈیپارٹمنٹ کی ڈیجیٹلائزیشن اور قدیم و تاریخی دستاویزات کے تحفظ و نمائش کے لیے بین الاقوامی بہترین طریقوں کو اپنانے کے واضح انتظامات شامل ہیں۔ اجلاس میں وزارتِ انسانی حقوق/بلوچستان چائلڈ پروٹیکشن کمیشن کی جانب سے کمیٹی کی سفارشات پر عمل درآمد سمیت بلوچستان صوبے میں نظرانداز شدہ بچوں کے تحفظ کے لیے قواعد کی حتمی منظوری کا معاملہ زیرِ بحث آئے گا