بنگلہ دیش کی حکومت نے بڑھتے ہوئے عالمی توانائی بحران کے پیشِ نظر ملک میں بجلی اور ایندھن کے استعمال کو کم کرنے کے لیے اہم اقدامات کیے ہیں۔
کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ:سرکاری اور نجی دفاتر صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک کھلے رہیں گے۔بازار اور شاپنگ مالز شام 6 بجے کے بعد بند رکھے جائیں گے۔یہ اقدامات ڈھاکہ میں ہونے والے کابینہ اجلاس میں منظور کیے گئے، جس کی صدارت وزیر اعظم طارق رحمٰن نے کی۔ اجلاس تقریباً تین گھنٹے جاری رہا اور توانائی بحران سے نمٹنے کے لیے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔
کابینہ سیکرٹری نسیم الثانی نے بتایا کہ یہ اقدامات عالمی ایندھن کی قلت اور بڑھتی قیمتوں کے پیشِ نظر کیے جا رہے ہیں اور نئے اوقات کار فوری طور پر نافذ کیے جائیں گے تاکہ توانائی کے استعمال میں نمایاں کمی لائی جا سکے۔مزید براں، حکومت اضافی اقدامات پر بھی غور کر رہی ہے تاکہ موجودہ بحران میں وسائل کا مؤثر استعمال یقینی بنایا جا سکے۔