برطانوی فضائی کمپنی نے سیکیورٹی خدشات کے باعث دبئی سمیت متعدد ممالک کے لیے پروازیں منسوخ کر دیں.
برطانیہ کی ایک فضائی کمپنی نے مشرقِ وسطیٰ میں سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر دبئی، عمان، بحرین اور تل ابیب کے لیے اپنی تمام پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔ دبئی کے لیے پروازیں موسمِ گرما تک معطل رہیں گی، جبکہ دوحہ کے لیے اپریل کے آخر تک اور ابوظبی کے لیے مزید طویل مدت تک پروازیں بند رہیں گی۔برطانوی حکومت نے اس کے پیشِ نظر اعلان کیا ہے کہ آئندہ ہفتے دبئی میں موجود برطانوی شہریوں کے انخلاء کے لیے ایک خصوصی چارٹر پرواز چلائی جائے گی تاکہ وہ محفوظ طریقے سے واپس برطانیہ لائے جا سکیں۔