امریکی حکومت میں بڑی تبدیلیاں: اٹارنی جنرل اور آرمی چیف آف اسٹاف کے عہدے تبدیل

امریکی حکومت میں بڑی تبدیلیاں: اٹارنی جنرل اور آرمی چیف آف اسٹاف کے عہدے تبدیل

صدر ٹرمپ نے اہم حکومتی اور عسکری عہدوں پر بڑے فیصلے کرتے ہوئے اٹارنی جنرل پام بونڈی کو ہٹا کر نائب اٹارنی جنرل ٹاڈ بلانچے کو قائم مقام اٹارنی جنرل مقرر کر دیا ہے۔

یہ اقدام امریکی انتظامیہ میں بڑی تبدیلی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔اسی دوران امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے آرمی چیف آف اسٹاف جنرل رینڈی جارج کو بھی عہدے سے ہٹا دیا۔ ذرائع کے مطابق وزیر دفاع چاہتے ہیں کہ نئے آرمی چیف صدر ٹرمپ اور ان کے وژن کے مطابق فوجی امور میں کام کریں۔جنرل رینڈی جارج سابقہ دور میں سینئر ملٹری اسسٹنٹ رہ چکے ہیں اور پہلی خلیجی جنگ، عراق اور افغانستان کی جنگوں میں حصہ لے چکے ہیں۔ ماہرین کے مطابق ان تبدیلیوں سے امریکی حکومتی پالیسی اور عسکری حکمت عملی میں نئے رجحانات سامنے آ سکتے ہیں۔