سابق ورلڈ باکسنگ چیمپئن عامر خان نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر کے ساتھ ملاقات کی ویڈیو شیئر کردی، جس میں دونوں شخصیات کو خوشگوار موڈ میں ایک دوسرے کو گلے ملتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو میں جنرل عاصم منیر سادہ لباس میں نظر آ رہے ہیں اور خوش دکھائی دے رہے ہیں۔عامر خان نے ویڈیو کے ساتھ ایک پیغام بھی شیئر کیا جس میں انہوں نے لکھا، "پاکستان کو بچانے اور قومی پرچم کو سربلند رکھنے والے ایک پاکستانی فوجی افسر جناب عاصم منیر اس وقت پاک فوج کے 11ویں چیف آف آرمی سٹاف کے عہدے پر فائز ہیں۔"یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی ہے اور پاکستانی عوام کی جانب سے اسے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔
اس ملاقات کو سوشل میڈیا پر خوب سراہا جا رہا ہے، جہاں عوام پاک فوج کی بہادری اور صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے اپنی محبت کا اظہار کر رہے ہیں۔اس موقع پر، پاکستانی عوام کی جانب سے پاک فوج کی تصاویر اور ان کے کارناموں کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کیا جا رہا ہے، اور پاکستان کی فوج کی دلیری اور بہادری کو بین الاقوامی سطح پر سراہا جا رہا ہے۔