امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیٹھ نے آرمی چیف آف اسٹاف جنرل رینڈی جارج کو عہدے سے ہٹا دیا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق وزیر دفاع چاہتے ہیں کہ فوج میں ایسا آرمی چیف ہو جو صدر ٹرمپ اور ان کے وژن کے مطابق فوجی امور پر عمل کر سکے۔جنرل رینڈی جارج بائیڈن دور کے وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کے سینئر ملٹری اسسٹنٹ بھی رہ چکے ہیں اور انہوں نے پہلی خلیجی جنگ، عراق اور افغانستان کی جنگوں میں حصہ لیا۔ امریکہ میں عام طور پر آرمی چیف آف اسٹاف کا دورانیہ چار سال ہوتا ہے، تاہم 2023 میں سینیٹ کی توثیق حاصل کرنے والے رینڈی جارج کا یہ عہدہ 2027 تک رہنا تھا۔اب وائس چیف آف اسٹاف کرسٹوفر لانیو، جو ہیگسیٹھ کے ملٹری ایڈز میں شامل ہیں، قائمقام آرمی چیف آف اسٹاف کے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔