نامعلوم بزرگ شخص کی لاش بر آمد

تلونڈی(خصوصی رپورٹ)تلونڈی کے نواحی علاقہ بہڑ وال کے قریب ایک نامعلوم بزرگ شخص کی لاش بر آمد ہوئی ہے۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لے کر ضروری کارروائی کے بعد مردہ خانے منتقل کر دیا۔پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت تاحال نہ ہو سکی، تاہم شناخت کے لیے سوشل میڈیا، مساجد میں اعلانات اور دیگر ذرائع استعمال کیے جا رہے ہیں۔