لاہور (خصوصی رپورٹ)صوبائی وزیر برائے ہا ئوسنگ بلال یاسین نے حلقے میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا،حلقہ میں آمد پر کارکنان نے صوبائی وزیر کا استقبال کیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ عام آدمی کے روزمرہ مسائل کا حل وزیر اعلیٰ مریم نواز کی اولین ترجیح ہے۔پنجاب میں عوامی فلاحی منصوبوں اور مستفید افراد کی تعداد میں واضح اضافہ ہورہا ہے۔خطے میں جنگ کے اثرات ہمسایہ ممالک پر بھی اثرانداز ہوتے ہیں۔ حکومت نے اپنے اخراجات میں کمی کر کے عوام پر دبا ئو ڈالنے سے ہر ممکن گریز کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے حکومتی وزرا اور مشینری کی سہولیات کو ختم کردیا ہے۔