وزیر ہا ئوسنگ کاحلقے میں ٹیوب ویل کاافتتاح

لاہور ( کرائم رپورٹر )وزیر ہا ئوسنگ اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ بلال یاسین کی حلقے میں آمد کے موقع پر مسلم لیگی کارکنوں اور حلقہ عمائدین نے پھولوں کی پتیوں، ڈھول اور گھوڑوں کے رقص سے بھرپور استقبال کیا،وزیر ہا ئوسنگ نے حلقے میں ٹیوب ویل کا افتتاح کیا، انہون نے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی فلاح کے منصوبوں کا آغاز ہوچکا،اب جلد تکمیل کی جانب گامزن ہیں، میاں نواز شریف کا سپاہی ہوں، یہ حلقہ انکی امانت ہے،دن رات آپکی خدمت میں گزار رہا ہوں، صاف پانی کی فراہمی، نکاسی آب اور سڑکوں کی تعمیر وزیر اعلیٰ پنجاب کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔