وزیر اعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر اورنگزیب کچھی کی ملاقات، ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال

اسلام آباد( آن لائن ) وزیر اعظم  محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر برائے ثقافت اور قومی ورثہ اورنگزیب کچھی، وزیر اعظم کے معاون خصوصی مبارک زیب، اور ممبر قومی اسمبلی ظہور قریشی نے ملاقات کی۔ملاقات میں مختلف حلقوں کے عوامی امور اور ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر برائے پبلک افیئرز رانا مبشر اقبال، وزیر مملکت عبد الرحمان کانجو اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی طلحہ برکی بھی موجود تھے۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت اور عوامی فلاح کے لیے اقدامات پر خاص توجہ دی گئی، اور وزیر اعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں کہ منصوبے بروقت مکمل کیے جائیں۔