وزیر ہا ئوسنگ کا جیلانی پارک میں گل دا ئودی نمائش کا دورہ

لاہور (خصوصی رپورٹ ) وزیر ہا ئوسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین نے جیلانی پارک میں گل دا ئودی نمائش کا دورہ کیا، وائس چیئرمین پی ایچ اے غزالی سلیم بٹ نے خوش آمدید کہا۔اس موقع پر بلال یاسین کا کہنا تھا سورج کی کرنوں کے سائے تلے گل دا ئودی کے پھول مزید فرحت بخش نظر آرہے ہیں، شہریوں کا ورکنگ ڈے میں بھی صبح کے اوقات میں آنا نمائش کی کامیابی کا ثبوت ہے۔