لبنان میں تعینات امن دستے اپنے فرائض کی انجام دہی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں:مشترکہ اعلامیہ
پیرس (آئی این پی )یورپ کے 15 ممالک کے وزرائے خارجہ نے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ لبنان کی جانب سے براہ راست مذاکرات کی پیشکش کو مثبت انداز میں قبول کرے۔غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق پندرہ ممالک کے وزارئے خارجہ کی جانب سے مشترکہ اعلامیے میں یورپی وزرائے خارجہ نے اقوام متحدہ کے امن مشن کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا لبنان میں تعینات امن دستے اپنے فرائض کی انجام دہی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، امن دستوں پر ہونے والے تمام حملوں کی مذمت کی جاتی ہے