ایران اور 3 یورپی ممالک کے درمیان جمعہ کو جوہری مذاکرات ہوں گے

تہران (آئی این پی ) ایران اور 3 یورپی طاقتوں کے مابین  جمعہ کے روز ترکیہ کے شہر استنبول میں جوہری مذاکرات ہونگے ۔ترجمان ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق ایران اور 3یورپی ممالک جمعہ( 25 جولائی)  کو استنبول میں جوہری مذاکرات کریں گی ۔ یہ مذاکرات ایران،برطانیہ ،فرانس اور جرمنی کے نائب وزرائے خارجہ کے درمیان ہوں گے۔