یورپی وزرائے خارجہ کا تہران کیساتھ جوہری مذاکرات کا فیصلہ

جنیوا(مانیٹرنگ ڈیسک) ایران اسرائیل جنگ کے معاملہ کو بات چیت سے حل کرنے کی کوشش جاری ہیں، یورپی وزرائے خارجہ کا تہران کیساتھ جوہری مذاکرات کا فیصلہ کر لیا۔خبر ایجنسی نے دعویٰ کیا کہ یورپی وزرائے خارجہ نے ایران سے جوہری مذاکرات کرنے کا فیصلہ کیا ہے، مذاکرات کا آغاز جمعہ کو جینوا میں ہو گا، برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے وزرائے خارجہ مذاکرات کریں گے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی مذاکرات میں شریک ہوں گے، مذاکرات کیلئے امریکی رضا مندی شامل ہے۔