یورپی یونین کیساتھ مذاکرات اور مشاورت کیلئے تیار ہیں،چین

بیجنگ(آئی این پی )چین نے کہا ہے کہ یورپی یونین کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں رابطے کا عمل ہموار انداز میں جاری ہے۔عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق چینی وزارت تجارت کے ترجمان حہ یا دونگ نے معمول کی پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ 9 جون کو چین کے نائب وزیر تجارت اور بین الاقوامی تجارتی مذاکرات کے نائب نمائندہ لنگ جی نے یورپی کمیشن کے ڈائریکٹوریٹ جنرل برائے تجارت و اقتصادی سلامتی کے ڈائریکٹر جنرل یورگنسن کے ساتھ مذاکرات کئے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چین اور یورپی یونین کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق مشاورتی میکانزم کے مختلف امور پر جامع تبادلہ خیال کیا گیا اور آئندہ متوقع وزارتی سطح کے مذاکرات کی تیاریوں پر بھی گفتگو ہوئی