شبیر اور رمضان ٹیوب ویل چلانے کے دوران دم گھٹنے سے بیہوش ہوگئے ،طبی امداد کے دوران دم توڑ گئے
شیخوپورہ(آئی این پی)کوٹ پنڈی داس کے علاقے میں واقع ایک فارم ہائوس میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں دو افراد کنویں میں ٹیوب ویل چلانے کے دوران دم گھٹنے سے بیہوش ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق دونوں متاثرین کو فوری طور پر سی پی آر دیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 65 سالہ شبیر ولد مجید اور 50 سالہ رمضان ولد بشیر کے نام سے ہوئی ہے۔ ریسکیو ٹیم نے دونوں افراد کی لاشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی ہیں۔