تین ڈاکوؤں نے فارم ہاؤس میں گھس کر گارڈ کو رسیوں سے باندھ دیا
واش روم میں گھس کر سنتو کی اہلیہ نے فائرنگ کردی، ڈاکو فرارہو گئے
لاہور(کرائم رپورٹر)تھانہ ہیئر کی حدود بیدیاں روڈ میں معروف قوال شہزاد خان سنتو کے فارم ہائوس میں ڈکیتی کی واردات تین ڈاکوؤں نے فارم ہاؤس میں گھس کر سیکورٹی گارڈ کو رسیوں سے باندھ دیافارم ہاؤس پر شہزاد خان سنتو کی اہلیہ اور بچے بھی موجود تھے کہ اس دوران شہزاد خان سنتو کی اہلیہ نے واش روم میں گھس کر فائرنگ شروع کردی قوال شہزاد خان سنتو کے مطابق فائرنگ کی آواز سن کر ڈاکو موقع سے فرار ہوگئے پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے سیکورٹی گارڈ سے نقدی اور موبائل فون لیکر فرار ہوگئے اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری شہزاد خان سنتو کے فارم ہاؤس پر پہنچ گئی پولیس کے مطابق قوال شہزاد خان سنتو کی اہلیہ نے اندراج مقدمہ کیلئے تھانہ ہیئر میں درخواست جمع کروا دی ایس پی کینٹ اویس شفیق کیمطابق ملزمان کو سی سی ٹی وی کیمروں اور دیگر ذرائع کی مدد سے گردونواح میں چیک کیا جا رہا ہے ایس ڈی پی او برکی غلام دستگیر خان کو فوری ملزم ٹریس کرکے گرفتار کرنے کی ہدایت کی ملزمان کی گرفتاری کو جلد یقینی بنایا جائیگا۔