نہم کے2طلبہ کو مرغابناکرڈنڈوں سے تشددکیا،ملزم فرار،اہلکارمعطل،مقدمہ درج
شکر گڑھ (خصوصی رپورٹ) چھمال چوکی کے قریب پولیس اہلکار کی موجودگی میں بااثر ملزمان نے نہم کلاس کے 2 طالب علموں کو مرغا بنا کر ڈنڈوں اور تھپڑوں سے پر تشدد کیا اور ویڈیو وائرل کر دی،ملزم فرارہوگئے ، ویڈیو وائرل ہوئی تو پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ، باچھلی کے رہائشی دو طالب علم موٹر سائیکل پر شکر گڑھ آرہے تھے کہ چھمال کے قریب منچلے اوباشوں نے ر وک لیا اور تکرار پر ملزمان نے نہم کلاس کے طالب علموں کو مرغے بنا کر ڈنڈوں سے تشدد کیا ، کان پکڑوا کر تشدد کرنے کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو پولیس کو بھی ڈیوٹی یاد آگئی اور ایک طالب علم کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ، ڈی پی او نارووال نوید ملک کا کہنا ہے کہ ویڈیو میں نظر آنے والے پولیس اہلکار کو بھی معطل کر دیا گیا ہے۔ تحقیقات جاری ہیں، ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔