ویب ڈیسک: صدر مملکت آصف علی زرداری کی طبیعت میں بہتری آ رہی ہے، یہ بات ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم حسین نے بتائی۔
ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا کہ صدر زرداری کی طبیعت میں بہتری کے اشارے مل رہے ہیں اور خون کے ٹیسٹ کی رپورٹس بھی مثبت ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ صدر آصف زرداری کو علاج کے لیے نوابشاہ سے کراچی منتقل کرنا ایک اچھا فیصلہ ثابت ہوا۔ شعبہ انفیکشنز ڈیزیز کے ماہرین روزانہ تین مرتبہ صدر زرداری کا معائنہ کرتے ہیں، اور ہمیں امید ہے کہ چند دنوں میں صدر مملکت کو اسپتال سے چھٹی دے دی جائے گی۔ڈاکٹر عاصم حسین نے یہ بھی بتایا کہ صدر زرداری سے ملاقاتوں پر کورونا کے پیش نظر پابندی عائد کی گئی ہے۔ تاہم، صدر کے اہلخانہ کو صحت کے حوالے سے مسلسل آگاہی فراہم کی جا رہی ہے۔