پوپ فرانسس کی طبیعت میں بہتری، اسپتال سے پہلا آڈیو پیغام جاری کردیا

پوپ فرانسس کی طبیعت میں بہتری، اسپتال سے پہلا آڈیو پیغام جاری کردیا

پوپ فرانسس کی طبیعت میں بہتری کی خبریں سامنے آئی ہیں، اور انہوں نے اسپتال کے بستر سے دنیا بھر کے لوگوں کے لیے ایک آڈیو پیغام جاری کیا ہے۔

ویٹیکن کے مطابق، پوپ فرانسس کو گزشتہ روز سانس کی آمد و رفت میں استحکام آ جانے پر وینٹی لیٹر سے ہٹا دیا گیا۔ انہیں گزشتہ تین ہفتوں سے اٹلی کے اسپتال میں زیر علاج رکھا گیا تھا، جہاں وہ ڈبل نمونیا کے باعث شدید بیمار تھے۔پوپ فرانسس نے اسپتال سے ہسپانوی زبان میں آڈیو پیغام جاری کیا، جس میں انہوں نے اپنی صحت کی دعاؤں پر دنیا بھر کے لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔ 88 سالہ پوپ فرانسس کا پیغام سینٹ پیٹرز اسکوائر میں شام کی عبادت کے دوران سنایا گیا۔

مزید برآں، پوپ فرانسس کی طبیعت میں بہتری آنے کے بعد بدھ کو انہیں کرسی پر بیٹھ کر کام کرنے کی اجازت دی گئی اور انہیں جسمانی مشقیں بھی کرائی گئیں۔پوپ فرانسس کا علاج اٹلی کے اسپتال میں 14 فروری سے جاری تھا، جہاں وہ شدید بیمار ہونے کے باوجود عالمی سطح پر اپنے پیغامات سے لوگوں کی حوصلہ افزائی کرتے رہے ہیں۔