آصف علی زرداری کی طبیعت میں بتدریج بہتری، علاج جاری

آصف علی زرداری کی طبیعت میں بتدریج بہتری، علاج جاری

صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا علاج کراچی کے نجی اسپتال میں جاری ہے، جہاں ان کی حالت بتدریج بہتر ہو رہی ہے۔

 آصف زرداری کے معالج ڈاکٹر عاصم حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ صدرِ مملکت کی صحت میں بہتری آ رہی ہے، تاہم ان سے ملاقاتوں پر پابندی برقرار ہے۔ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا کہ آصف زرداری کے اہلخانہ کو ان کے علاج کے بارے میں مکمل آگاہی فراہم کی جارہی ہے، اور وہ ڈاکٹرز سے مسلسل رابطے میں ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ آج میڈیا کو آصف زرداری کی صحت سے متعلق تفصیلات فراہم کی جائیں گی۔یاد رہے کہ یکم اپریل کو آصف علی زرداری کی طبیعت بگڑنے کے بعد انہیں نواب شاہ سے کراچی منتقل کیا گیا تھا، جہاں ان کا علاج شروع کیا گیا۔ اس کے بعد ڈاکٹر عاصم حسین نے صدرِ مملکت کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کی تھی۔