وزیراعظم شہباز شریف بشکیک پہنچ گئے، قومی ترانے بجائے گئے
بشکیک میں پاکستان اور کرغزستان کے قومی ترانے بجائے گئے۔صدارتی محل آمد پر، کرغزستان کی مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے وزیراعظم پاکستان کو سلامی دی اور گارڈ آف آنر پیش کیا۔وزیراعظم اور کرغز صدر نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔اس موقع پر، کرغز صدر نے وزیراعظم سے اپنے وفد کے ارکان کا تعارف کرایا، جبکہ وزیراعظم نے بھی پاکستانی وفد کے ارکان سے ملاقات کی۔وزیراعظم اور کرغز صدر نے ون آن ون ملاقات سے قبل گرمجوشی سے مصافحہ کیا۔بعد ازاں، وزیراعظم اور کرغز صدر کے درمیان اہم ملاقات بھی ہوئی، جس میں دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔