ویب ڈیسک:بیلاروس کے صدر الیگزانڈر لوکاشینکو پاکستان کے اپنے دورے کے دوران وزیرِ اعظم ہاؤس پہنچے، جہاں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ان کا استقبال کیا۔
بیلاروس کے صدر کے اعزاز میں ایک استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے اور گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔اس ملاقات کے دوران وزیرِ اعظم شہباز شریف اور صدر لوکاشینکو کی دوطرفہ ملاقات ہوگی، جس میں پاکستان اور بیلاروس کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اس ملاقات کے دوران دونوں رہنما وفود کی سطح پر بات چیت کریں گے اور مختلف مفاہمتی یادداشتوں (MoUs) اور معاہدوں پر دستخط کریں گے۔
مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں کے تبادلے کے علاوہ، دونوں رہنما ایک مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کریں گے جس میں دونوں ممالک کے تعلقات اور تعاون کی مزید مضبوطی کے لیے اقدامات کا ذکر کیا جائے گا۔ یہ ملاقات دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی، تجارتی، اور دیگر اہم شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔