سید یوسف رضا گیلانی کی ناروے سفیر سے شاہ ہیرالڈ پنجم کے انتقال پر اظہارِ تعزیت

پاکستان کی حکومت اور عوام ناروے سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں، قائم مقام صدر مملکت 
اسلام آباد (آن لائن)قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی کی ناروے کے سفیر کی رہائش گاہ آمد،شاہ ہیرالڈ پنجم کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کی۔قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کیے  اورشاہ ہیرالڈ پنجم کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا۔قائم مقام صدر گیلانی نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام ناروے سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں، پاکستانی عوام کی دعائیں ناروے کے شاہی خاندان اور عوام کے ساتھ ہیں،شاہ ہیرالڈ پنجم نے 35 سال سے زائد عرصہ دانشمندی سے ناروے کی خدمت کی،شاہ ہیرالڈ پنجم کی خدمات کو ہمیشہ احترام سے یاد رکھا جائے گا۔ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ شاہ ہیرالڈ پنجم کا طویل دورِ حکمرانی اور خدمات قابلِ احترام ہیں،غم کی گھڑی میں پاکستان ناروے کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے