دیانت، آئینی جدوجہد اور انصاف سے غیر متزلزل وابستگی ،تاریخ کا رخ موڑا:چیئرمین سینیٹ
اسلام آباد (یواین پی) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ایک مدبر سیاستدان تھے،ان کی قیادت نے دیانت، آئینی جدوجہد اور انصاف سے غیر متزلزل وابستگی کے ذریعے تاریخ کا رخ موڑا،پاکستان بطور قوم قائداعظم کے وژن، اصولوں اور اخلاقی اقدار کو زندہ رکھنے کے لیے پرعزم ہے،ملک کا مستقبل نوجوان نسل سے وابستہ ہے،انہیں قائد کے وژن کے مطابق اتحاد، نظم و ضبط، آئین پسندی اور قانون کی حکمرانی کے اصولوں کو اپنانا چاہیئے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار پیر کو یہاں ایوان صدر میں بابائے قوم کے 149 ویں یوم پیدائش کے موقع پر ’’قائد اور بچے‘‘ کے موضوع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔