پیپلز پارٹی شہید ذوالفقار علی بھٹو کی ولولہ انگیز قیادت میں قائم، شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی جدوجہد اور عظیم قربانیوں سے مضبوط ہوئی
پیپلز پارٹی ہمیشہ جمہوری استقامت کی علامت رہی ہے۔چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی58ویں یومِ تاسیس پر مبارکباد
اسلام آباد(آن لائن)چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی شہید ذوالفقار علی بھٹو کی ولولہ انگیز قیادت میں قائم ہوئی، شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی جدوجہد اور عظیم قربانیوں سے مضبوط ہوئی، پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ جمہوری استقامت کی علامت رہی ہے۔چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان پیپلز پارٹی کے 58ویں یومِ تاسیس پر مبارکباددی اوارجمہوریت کے استحکام، عوامی حقوق کے تحفظ کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی کے تاریخی کردار کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی شہید ذوالفقار علی بھٹو کی ولولہ انگیز قیادت میں قائم ہوئی، شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی جدوجہد اور عظیم قربانیوں سے مضبوط ہوئی، پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ جمہوری استقامت کی علامت رہی ہے۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے ایک نازک دور میں مفاہمت کی پالیسی اختیار کرتے ہوئے آئین کی بحالی، پارلیمان کے استحکام اور جمہوری عمل کو تقویت دی۔ چیئرمین سینیٹ نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی متحرک قیادت کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی میں نئی توانائی، جدید وژن اور نوجوانوں کی شمولیت کو فروغ دیا ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے خواتین کے حقوق، مزدوروں کے مفادات اور شمولیتی طرزِ حکمرانی کے لیے مسلسل جدوجہد کی۔پاکستان پیپلز پارٹی کا ترقی پسند ایجنڈا، سماجی انصاف کا وژن دیرپا اصلاحات کی بنیاد ہے۔ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ محروم طبقات کے حقوق کا دفاع کیا ہے۔ جمہوری اداروں کے استحکام، پرامن، خوشحال اور ترقی پسند پاکستان کے لیے کوششیں جاری رہیں گی۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی مستقبل میں بھی جمہوریت کے فروغ، بنیادی حقوق کے تحفظ میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی۔