پشاور (آن لائن) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے 3 ستمبر کی ملک گیر ہڑتال مہنگائی سے پسے عوام کی جانب سے ہے، اس روز کوئی دکان نہیں کھلنی چاہیے، حکومت نے مطالبات تسلیم نہ کیے تو جماعت اسلامی اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کرے گی۔پشاور میں دھرنے کے شرکا سے سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا۔ ملک میں امیر، امیر تر اور غریب، غریب تر ہوتا جا رہا ہے، عوام ٹیکسوں کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں۔دنیا میں سرمایہ دارانہ اور سوشلسٹ نظام ناکام ہو چکے ہیں، جاگیردارانہ نظام انسانوں کی سوچ کو آگے بڑھنے سے روکتا ہے۔ ان کے بقول آج ٹیکنالوجی اور آئی ٹی کو بھی عوام کو یرغمال بنانے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ عوام کے لائیک اور شیٔرز بڑھتے ہیں، جبکہ جاگیرداروں اور سرمایہ داروں کی دولت بڑھ رہی ہے