قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو منتقل کرتے ہوئے پٹرول کی قیمت 200 سے 225 روپے لٹر مقرر کیجائے
عوامی حقوق کی تحریک جاری رہے گی:امیر جماعت اسلامی پاکستان کا مرکزی تربیت گاہ کے شرکا سے خطاب
لاہور (آن لائن) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت مافیاز کی سرپرستی کر رہی جو عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں۔ فارم 47 کی حکومت نے ملک پر ظلم، جبر، بدعنوانی اور استحصالی نظام مسلط کر رکھا ہے، جماعت اسلامی کی ملک گیر پرامن عوامی تحریک جاری رکھے گی۔ مطالبہ کرتے ہیں کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو منتقل کرتے ہوئے پٹرول کی قیمت 200 سے 225 روپے فی لیٹر مقرر کی جائے، آئی پی پیز مافیا اور کرپشن کا خاتمہ کیا جائے اور عوام کو فوری ریلیف فراہم کیا جائے۔ مرکزی تربیت گاہ کے شرکا اور جمعہ مسجد منصورہ میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ ملک میں کرپشن، بدعنوانی اور مافیا راج نے پورے نظام کو یرغمال بنا رکھا ہے۔ مافیا نے پہلے کسانوں سے سستی گندم خریدی اور پھر عوام کو مہنگا آٹا فروخت کرکے اربوں روپے کمائے، جبکہ حکومت خاموش تماشائی نہیں بلکہ ان عناصر کی سرپرستی کر رہی ہے