بونیر(مانیٹرنگ ڈیسک) جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن خیبر پختونخوا میں سیلاب سے سب سے زیادہ متاثرہ ضلع بونیر پہنچ گئے۔ پیر بابا میں گفتگو کرتے ہوئے ا حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا آزمائش کی گھڑی میں عوام صبر اور باہمی تعاون کا مظاہرہ کریں۔ الخدمت کے رضاکار اور ہمارے کارکن خدمت کے لیے موجود ہیں۔ وفاقی اور صوبائی حکومتیں اپنی امدادی کارروائیوں کو بہتر، تیز اور شفاف بنائیں۔ عوام کا پیسہ عوام پر ہی لگنا چاہیے۔