تہران(آئی این پی )ایرانی مسلح افواج کے سینیئر ترجمان بریگیڈیئر جنرل ابوالفضل شکارچی نیدعوی کیا ہے حالیہ جنگ میں ایک ہزار اسرائیلی اہلکار ہلاک، ہزاروں زخمی کئے گئے، جنگ میں مارے گئے امریکی فوجیوں کی تعداد بھی سیکڑوں میں ہے۔ ایک انٹرویو میں ترجمان ایرانی افواج نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل اپنے اہلکاروں کی ہلاکتوں کو چھپا رہے ہیں، افغانستان اور عراق جنگ میں بھی ایسا ہی ہوا تھا، امریکا نے افغانستان اور عراق جنگ میں اصل ہلاکتیں بعد میں ظاہر کی تھیں۔