بیروت(آئی این پی)اسرائیلی فوج نے بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقے ضاحیہ میں حارہ حریک پر فضائی حملہ کیا۔اس سے قبل بدھ کے روز اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں لڑائی کے دوران اپنے تین فوجیوں کی ہلاکت کا اعلان کیا تھا۔ اسرائیلی فوج ستمبر کے اواخر سے یہاں حزب اللہ کے خلاف جنگ میں مصروف ہے۔