امریکی افواج ایرانی ساحل سے ایک ہزار کلومیٹر دور چلی گئیں

تہران(آئی این پی )ایرانی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل محمد اکرامینیا نے کہا ہے کہ دشمن کی ہر حرکت پر نظر ہے، ایران اپنے میزائلوں کی رینج میں اضافہ کرے گا۔ ایرانی فوج کے ترجمان کے مطابق امریکی افواج ایرانی ساحل سے تقریبا ایک ہزار کلومیٹر تک کے فاصلے پر موجود ہیں، جبکہ ایرانی افواج دشمن کی ہر نقل و حرکت پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔ بریگیڈیئر جنرل محمد اکرامینیا کا کہنا تھا کہ ایران اپنی دفاعی صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنانے کیلئے  میزائل ٹیکنالوجی میں پیش رفت جاری رکھے ہوئے ہے اور میزائلوں کی رینج میں اضافے کے حوالے سے بھی پیش رفت ہو چکی ہے۔ ا