پاکستان کے معروف کامیڈین اداکار اللہ رکھا پیپسی کو سپردِ خاک کر دیا گیا۔ ان کی نماز جنازہ لاہور کی موہنی روڈ پر واقع رہائش گاہ پر ادا کی گئی، جبکہ تدفین منشی ہسپتال قبرستان میں عمل میں آئی۔
نماز جنازہ میں شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات، مداحوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر سہیل احمد، نور الحسن، محسن عباس حیدر، شاہد خان اور وسیم پنوں بھی موجود تھے۔سینئر اداکار جواد وسیم نے نماز جنازہ پڑھائی، جبکہ مرحوم کے ساتھی فنکاروں، عزیز و اقارب اور مداحوں نے ان کے لیے دعائے مغفرت اور درجات کی بلندی کی دعا کی۔