اسد نے مزاحمت کی،جس پر فہد اور اسکے ساتھیوں نے ڈنڈوں سے تشدد کیا:والدہ
چیچہ وطنی (خصوصی رپورٹ)مسلح شخص نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ گھر میں گھس کر نویں جماعت کے طالب علم کو اغواء کرنے کی کوشش، مزاحمت پر اسے تشدد کا نشانہ بنایا ،نواحی گائوں 182/9-L کی رہائشی ستاں بی بی زوجہ بشیر احمد نے ایس ایچ او تھانہ ڈیرہ رحیم کو درخواست گزاری کہ چند روز قبل میرا بیٹا اسد اور بیٹیاں سعدیہ، رابعہ گھر میں موجود تھے کہ اسی دوران فہد منظور ولد منظور احمد مسلح آتشیں اسلحہ اور سوٹے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ زبردستی میرے گھر میں داخل ہو گیا اور آتے ہی کہا کہ اسد کو اٹھا ئو اور ساتھ لے چلو اسے ہمارے ساتھ جھگڑا کرنے کا مزا چکھاتے ہیں اور فہد منظور نے اپنا 30 بور پسٹل میرے بیٹے اسد کی کنپٹی پر رکھ دیا اور دھمکی دی کہ چپ چاپ ہمارے ساتھ چلو ورنہ تمہیں قتل کر دیں گے اور اسد کو زبردستی پکڑ کر موٹر سائیکل پر بٹھا کر اغواء کرنے کی کوشش کرنے لگے تو اسد نے مزاحمت شروع کر دی جس پر فہد اور اسکے ساتھیوں نے میرے بیٹے کو سوٹوں سے تشدد کا نشانہ بنایا ، میں اور میری بیٹیاں سعدیہ اور رابعہ اسد کو بچانے کیلئے آئیں تو ملزمان نے ہمیں بالوں سے پکڑ کر گھسیٹا جس سے ہمارے کپڑے پھٹ گئے اورہم نیم برہنہ ہو گئیں ، ہمارے شور واویلہ پر لوگ آ گئے جنہوں نے منت سماجت کر کے فہد منظور اور ان کے ساتھیوں سے ہماری جان چھڑائی، ستاں بی بی اور اسد نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ساتھ بہت زیادتی ہوئی ہے ، ہمارا وزیر اعلیٰ پنجاب، آئی جی پنجاب، آر پی او ساہیوال اور ڈی پی او ساہیوال سے مطالبہ ہے کہ ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کر کے مقدمہ درج کیا جائے اور قانون کے مطابق سزا دلوائی جائے۔