بھارت میں بندر نے دھکا دے کر دسویں جماعت کی طالبہ کو چھت سے گرا کرماردیا

 نئی دہلی (آئی این پی )بھارت میں بندر نے دھکا دیکر دسویں جماعت کی طالبہ کو چھت سے نیچے گرا دیا جس سے لڑکی جان کی بازی ہار گئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست بہار کے گائوں مگھر میں پیش آیا جہاں دسویں جماعت کی پریا کماری نامی طالبہ چھت پر موجود تھی۔  سرد موسم کے باعث پریا چھت پر دھوپ میں بیٹھ کر پڑھ رہی تھی کہ بندروں کا جھنڈ چھت پر آگیا جسے دیکھ کر وہ خوفزدہ ہوگئی۔ رپورٹس کے مطابق محلے والوں نے بندروں کو دیکھ کر شور مچایا تو لڑکی نے چھت سے بھاگ کر گھر میں جانے کی کوشش کی، اسی دوران بندر نے پریا کو زور سے دھکا مارا جس کی وجہ سے وہ چھت سے نیچے جا گری