پشاور: انسدادِ دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں پولیس لائنز خودکش دھماکا کیس کی سماعت کے دوران 7 گواہان کے بیانات قلمبند کیے گئے۔
اے ٹی سی جج ولی محمد کی عدالت نے سماعت 10 ستمبر تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ پیشی پر مزید گواہان کو طلب کر لیا۔پراسیکیوشن کے مطابق یہ خودکش دھماکا 30 دسمبر 2023 کو ملک سعد پولیس لائنز میں پیش آیا تھا، جس کے نتیجے میں 92 سے زائد افراد شہید اور سیکڑوں زخمی ہوئے تھے۔ مقدمے میں مرکزی ملزم امتیاز عرف تورہ شپہ اور پولیس اہلکار ولی محمد سمیت 8 افراد نامزد ہیں۔پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ملزمان کے خلاف ٹرائل شروع کیا گیا اور اب تک 7 گواہوں کے بیانات ریکارڈ کیے جا چکے ہیں۔ عدالت نے مزید گواہوں کو طلب کر کے کیس کی کارروائی آگے بڑھانے کا حکم دیا ہے۔