یو اے ای کپتان محمد وسیم نے روہت شرما کا ریکارڈ توڑ کر نیا عالمی اعزاز حاصل کرلیا

یو اے ای کپتان محمد وسیم نے روہت شرما کا ریکارڈ توڑ کر نیا عالمی اعزاز حاصل کرلیا

شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوران متحدہ عرب امارات کے کپتان محمد وسیم نے بھارتی اسٹار بیٹر اور سابق کپتان روہت شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا۔

افغانستان کے خلاف میچ میں ہدف کے تعاقب میں وسیم نے صرف 37 گیندوں پر 67 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جس میں 6 چھکے اور 4 چوکے شامل تھے۔ اس اننگز کے دوران انہوں نے بطور کپتان ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔محمد وسیم نے صرف 54 اننگز میں 110 چھکے لگائے جبکہ روہت شرما نے بطور کپتان 62 اننگز میں 105 چھکے لگائے تھے۔ اس کامیابی کے ساتھ وسیم نے نہ صرف روہت شرما کو پیچھے چھوڑا بلکہ نیوزی لینڈ کے سابق اوپنر مارٹن گپٹل کو بھی پیچھے کرتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں دوسرا نمبر حاصل کرلیا۔اس وقت ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں سب سے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ اب بھی روہت شرما کے پاس ہے، جنہوں نے 159 میچوں میں 205 چھکے لگائے۔ دوسری جانب محمد وسیم نے اب تک 80 میچوں میں 176 چھکے مارے ہیں اور تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔