بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے روہت شرما کی جگہ شبمن گل کو ون ڈے ٹیم کا نیا کپتان مقرر کر دیا ہے۔
شبمن گل جو پہلے ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کر رہے تھے، اب ون ڈے ٹیم کی بھی قیادت کریں گے۔روہت شرما اور ویرات کوہلی فٹنس ٹیسٹ کلیئر کرنے کے بعد ون ڈے اسکواڈ میں شامل ہیں اور وہ اب نوجوان کپتان شبمن گل کے تحت آسٹریلیا کے خلاف میچ کھیلیں گے۔بھارتی ٹیم کے چیف سلیکٹر اجیت آگروکر نے کہا کہ تینوں فارمیٹس کے لیے ایک ہی کھلاڑی کا کپتان ہونا عملی طور پر ممکن نہیں، اس لیے ٹیم کی منصوبہ بندی کے تحت مختلف کپتان مقرر کیے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ٹیم فی الحال ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے اور ون ڈے ورلڈ کپ کے لیے بھی نئے کپتان کو وقت دیا جائے گا۔
اجیت آگروکر نے روہت شرما کو کپتانی سے ہٹانے کے فیصلے کو مشکل مگر ضروری قرار دیا اور کہا کہ روہت شرما ون ڈے میچوں میں اوپننگ کرتے رہیں گے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلیکٹرز اور ٹیم مینجمنٹ کو خدشہ تھا کہ روہت شرما اپنی فلسفیانہ قیادت کے تحت ٹیم کلچر پر منفی اثر ڈال سکتے ہیں۔