کراچی‘پشاور کے مختلف علاقوں‘میانوالی‘خوشاب سمیت کئی شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار
اسلام آباد (آئی این پی )ملک کے مختلف شہروں میں بادل برس پڑے، اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی تیز ہوائوں کے ساتھ بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔راولپنڈی میں مری روڈ، صادق آباد، راجا بازار اور گردونواح میں موسلادھار بارش ہوئی، شمس آباد، کچہری، نیو کٹاریاں، چکلالہ اور پیرودہائی کے علاقوں میں بھی بارش ریکارڈ کی گئی۔۔دوسری جانب کراچی کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش ہوئی، حیدر آباد سمیت سندھ کے دیگر شہروں میں بھی بادل خوب برسے، جبکہ پشاور کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔میانوالی اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھاربارش ہوئی