محسن نقوی ایشین گیمز کے کرکٹ فائنل میں شرکت نہیں کریں گے

محسن نقوی ایشین گیمز کے کرکٹ فائنل میں شرکت نہیں کریں گے

ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی پہلے سے طے شدہ مصروفیات کے باعث ایشین گیمز 2026 کے کرکٹ فائنل میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔

محسن نقوی نے گولڈ اور برونز میڈل کے اہم مقابلوں میں شرکت کرنے والی تمام ٹیموں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ایشین گیمز 2026 میں کرکٹ کے گولڈ اور برونز میڈل کے لیے اہم مقابلے کل کھیلے جائیں گے۔گولڈ میڈل کے لیے پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، جبکہ برونز میڈل کے میچ میں بنگلہ دیش اور سری لنکا آمنے سامنے ہوں گے۔