ایشین گیمز کرکٹ فائنل: بھارت کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

ایشین گیمز کرکٹ فائنل: بھارت کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

ایشین گیمز کرکٹ کے فائنل میں بھارت نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

جاپان کے شہر نشین میں کھیلے جا رہے فائنل میں بھارتی کپتان شیریاس ائیر نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا انتخاب کیا۔پاکستانی ٹیم کی قیادت صاحبزادہ فرحان کر رہے ہیں۔ قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اور وسیم جونیئر کی جگہ سعد مسعود کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔میچ سے قبل ٹاس کے موقع پر بھارتی کپتان کی جانب سے پاکستانی کپتان سے مصافحہ نہ کرنے کا معاملہ بھی زیرِ بحث آیا۔دوسری جانب نشین میں بارش کی پیشگوئی کے باعث پاک بھارت فائنل میچ متاثر ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔