کورنگی میں واٹر ٹینکر کی موٹرسائیکل کو ٹکر، باپ جاں بحق اور بیٹا شدید زخمی

کورنگی میں واٹر ٹینکر کی موٹرسائیکل کو ٹکر، باپ جاں بحق اور بیٹا شدید زخمی

کراچی: کورنگی سنگر چورنگی کے قریب دارالعلوم کے سامنے واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار باپ جاں بحق جبکہ بیٹا شدید زخمی ہوگیا۔

چھیپا ذرائع کے مطابق حادثے کے بعد باپ بیٹے کو ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں زخمی کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ذرائع کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت محفوظ ولد نامعلوم، عمر 50 سال، جبکہ زخمی کی شناخت قاسم ولد محفوظ، عمر 25 سال، کے نام سے ہوئی ہے۔حادثے کے بعد مشتعل افراد نے واٹر ٹینکر کو آگ لگا دی۔ واقعے کے بعد علاقے میں صورتحال کشیدہ ہوگئی، جبکہ حادثے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔