کورنگی: واٹر ٹینکر کی ٹکر سے بچہ جاں بحق، ڈرائیور گرفتار

کورنگی: واٹر ٹینکر کی ٹکر سے بچہ جاں بحق، ڈرائیور گرفتار

کراچی کے علاقے کورنگی، مہران ٹاؤن میں ایک راہ گیر بچہ واٹر ٹینکر کی ٹکر سے جاں بحق ہو گیا۔

حادثے کے بعد واٹر ٹینکر کے ڈرائیور نے فرار ہونے کی کوشش کی، لیکن شہریوں کی بروقت کارروائی سے اسے پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ بچے کی لاش اسپتال منتقل کر دی گئی ہے اور ڈرائیور کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔واضح رہے کہ رواں ماہ کے صرف 28 دنوں میں ہیوی ٹریفک کے باعث 16 سے زائد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، جس نے شہریوں میں شدید تشویش پیدا کر دی ہے۔