مریم نواز نے راجن پور میں گرین الیکٹرک بس منصوبے کا افتتاح کر دیا

مریم نواز نے راجن پور میں گرین الیکٹرک بس منصوبے کا افتتاح کر دیا

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے راجن پور میں گرین الیکٹرک بسوں اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کرتے ہوئے کے پی حکومت پر سخت تنقید کی۔

انہوں نے کہا کہ جعلی حکومت وہ ہوتی ہے جو عوام کا حق اور ترقی کھا جاتی ہے، امن اور خوشی چھین لیتی ہے، اور عوام کے روزگار کے مطالبات کو نظر انداز کرتی ہے۔ مریم نواز نے سوال کیا کہ اگر کے پی میں 13 سال سے حکومت ہے تو صوبہ زوال کا شکار کیوں ہے؟

گرین بس منصوبہ:

راجن پور میں اب 15 گرین بسیں چلیں گی، اور پنجاب میں ایک سال کے اندر ہر ضلع میں گرین بسیں چلائی جائیں گی۔بسوں میں خواتین اور طلباء کے لیے مفت سفر کی سہولت ہوگی، بزرگ اور معذور افراد کے لیے بھی مفت خدمات دستیاب ہوں گی۔بسوں میں کیمرے نصب ہیں تاکہ خواتین کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔
سڑکوں اور اسپتال منصوبے:

راجن پور میں تقریباً 12 ارب روپے کی 72 سڑکیں مکمل ہو چکی ہیں اور مزید سڑکیں بنائی جائیں گی۔دل کے مریضوں کے لیے راجن پور میں دل کا اسپتال قائم کیا جائے گا تاکہ مریضوں کو دوسرے شہروں کا سفر نہ کرنا پڑے۔
زرعی اور روزگار کے اقدامات:

کسانوں کو 3 سے 5 ایکڑ زمین مفت فراہم کی جائے گی۔کاشتکاروں کے لیے مشینری اور دیگر وسائل کے لیے قرضے دیے جائیں گے۔پنجاب میں کل 2 لاکھ 50 ہزار ایکڑ زمین کسانوں کو ان کے روزگار کے لیے فراہم کی جائے گی۔مریم نواز نے کہا کہ راجن پور کی پسماندگی اب ختم ہونے جا رہی ہے اور لاہور کی طرح گرین بسیں اب راجن پور میں بھی عوام کے لیے دستیاب ہوں گی۔