بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے انکشاف کیا ہے کہ ’کون بنے گا کروڑ پتی 18‘ کی ریکارڈنگ کے دوران پاؤں پھسلنے سے وہ گر گئے، جس کے باعث ان کے بائیں گھٹنے پر چوٹ آگئی۔
حالیہ قسط کے آغاز میں امیتابھ بچن نے ناظرین کو بتایا کہ گزشتہ روز پروگرام کی ریکارڈنگ کے دوران ان کا پاؤں پھسل گیا تھا اور وہ گر پڑے، جس سے ان کے بائیں گھٹنے پر چوٹ آئی۔اداکار نے اپنے گھٹنے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے اپنی حالت سے آگاہ کیا۔ عام طور پر پروگرام کا ابتدائی مونولاگ کھڑے ہوکر پیش کرنے والے امیتابھ بچن نے چوٹ کے باعث اس مرتبہ یہ حصہ بیٹھ کر مکمل کیا۔امیتابھ بچن کا کہنا تھا کہ زخمی گھٹنے کی وجہ سے انہیں کھڑے ہونے میں کچھ دشواری محسوس ہورہی ہے، تاہم انہوں نے واضح کیا کہ چوٹ زیادہ سنگین نہیں ہے۔اداکار نے بتایا کہ وہ معمول کے مطابق امیدواروں کے ساتھ پروگرام کی میزبانی کے لیے کھڑے ہوں گے، البتہ ابتدائی مونولاگ کے دوران بیٹھنا ان کے لیے زیادہ آرام دہ ہے۔